اللّٰہ رکھا پیپسی کی بیٹیاں سہیل احمد کے بیانات پر سخت ناراض

—فائل فوٹوز

پاکستانی تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے معروف فنکار اللّٰہ رکھا پیپسی کی اچانک موت کے بعد ان کی بیٹیوں نے سینئر اداکار سہیل احمد کے ان کے والد سے متعلق بیانات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

اللّٰہ رکھا پیپسی نے کئی برس تک پاکستان کے تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں کام کیا، مرحوم کامیڈی کے ساتھ موسیقی کو منفرد انداز میں پیش کرنے کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے تھے۔

 ان کی اچانک موت نے شوبز حلقوں اور مداحوں کو افسردہ کر دیا، وہ ٹی وی پروگرام میں پرفارم کر رہے تھے جب اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

سینئر اداکار سہیل احمد نے اللّٰہ رکھا پیپسی کے انتقال کے بعد ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک بڑا نام ہونے کے باوجود مالی اور ذاتی مشکلات کا شکار تھے۔ 

سہیل احمد نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اللّٰہ رکھا پیپسی کی بیٹی کی حال ہی میں طلاق ہوئی تھی، جس کا صدمہ وہ برداشت نہ کر سکے اور انہیں دل کا دورہ پڑا۔

تاہم اللّٰہ رکھا پیپسی کی بیٹیوں نے سہیل احمد کے ان بیانات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ والد کے بارے میں ایسی باتیں کر کے ان کی بے عزتی کی گئی اور ان کی زندگی میں کسی نے ان کی مدد نہیں کی، لیکن اب ان کے انتقال کے بعد غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

بیٹیوں نے بتایا کہ والد اکیلے ایک خراب حالت والے کوارٹر میں رہتے تھے، تاہم ہمارے ساتھ ان کے تعلقات اچھے تھے اور ہمارے شوہروں نے بھی ہمیشہ والد کا احترام کیا۔

اللّٰہ رکھا پیپسی کی بیٹیوں نے والد کی طلاق سے متعلق خبر کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعویٰ درست نہیں، سہیل احمد نے والد اور خاندان کے بارے میں غلط باتیں کر کے ہماری بدنامی کی ہے۔

Related posts

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم لوزان ڈائمنڈ لیگ کی جیولن تھرو انٹری لسٹ میں شامل

صبور علی نے رضا علی قتل کیس پر سوال اٹھا دیا

یوم استحصال پر مسلح افواج کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی