گجنی اور لگان سے مشہور نامور بھارتی اداکار پردیپ راوت چل بسے

فوٹو: فائل

فلم گجنی اور لگان سے شہرت پانے والے نامور بھارتی اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں چل بسے۔ 

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

اداکار کے منیجر سدھارتھ تیواڑی نے میڈیا کو بتایا کہ پردیپ راوت کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے جو دوبارہ شدت اختیار کر گیا تھا۔ چند گھنٹے قبل وہ چل بسے ہیں۔ 

74 سالہ پردیپ راوت نے سوگواروں میں بیوی اور بیٹے وکرم ادتیہ کو چھوڑا ہے۔

فلم ’لگان‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار یشپال شرما نے انسٹاگرام پر پردیپ راوت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ 

پردیپ راوت نے اپنے کیریئر کا آغاز بی آر چوپڑا کے مشہور تاریخی ٹی وی سیریل ’مہابھارت‘ میں ’اشوتھاما‘ کا کردار ادا کر کے کیا، جس سے انہیں ملک گیر شہرت ملی۔

بعدازاں انہوں نے فلموں کا رُخ کیا اور اپنی گہری آواز اور جاندار اداکاری کے باعث منفی کرداروں کے لیے پہلی پسند بن گئے۔

عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’گجنی‘ میں خوفناک ولن، ’لگان‘ میں دیوا۔ اس کے علاوہ ’راؤڈی راٹھور‘ اور ساؤتھ انڈین سپر ہٹ فلم ’سائے‘ میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا گیا۔

Related posts

کل تک آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق ہوسکتا ہے: امریکی سیکریٹری خزانہ

پاکستان ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو شکست دے دی

امارات میں اثاثے منجمد، اداکار ستیش سنپال کیخلاف بھارت میں 9 مقدمات درج