لبنان کو جنگوں میں دھکیلنے والا گروہ حکومتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے، نواف سلام

لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے کہا کہ لبنان کو جنگوں میں ڈھکیلنے والا گروہ حکومتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کے بیان پر بیروت سے اپنے ردعمل لبنانی وزیراعظم کہا کہ حزب اللہ ملکی فیصلوں کو غیر ملکی ایجنڈے سے جوڑنا چاہتا ہے، لبنان کو ناحق جنگوں میں دھکیل کر اسرائیل کو بڑی مدد فراہم کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ لبنان کو غیرملکی ایجنڈے کی خاطر داؤ پر لگانے والے ہرگز ملکی خودمختاری کی بات نہ کریں۔ 

بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو روکنے میں ایرانی کردار کو سراہا تھا۔ 

نعیم قاسم نے کہا تھا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے ایران اور امریکا کے درمیان 18 جون کو ہونے والے معاہدے کے باعث رکے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ لبنانی حکومت نے اسرائیل کو مراعات دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Related posts

فرینڈز آف کراچی کی محرم کے سلسلے میں دعوتِ حلیم، 2 ہزار افراد کی شرکت

دوسرے ٹیسٹ میں محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتا دی

وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر اردن روانہ