نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے کی اپ گریڈیشن کا باقاعدہ آغاز

فوٹو: رپورٹر

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اپ گریڈیشن کے تحت دونوں گراؤنڈز کو جدید انٹرنیشنل معیار کی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کے درمیان موجود دیوار گرانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت ایل سی سی اے گراؤنڈ میں جدید سہولتوں سے آراستہ نیا پویلین تعمیر کیا جائے گا جبکہ گراؤنڈ کے نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی توسیع بھی کی جائے گی، جہاں قومی کرکٹرز کے لیے جدید جم، سوئمنگ پول اور دیگر تربیتی و ری ہیبلیٹیشن سہولیات قائم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ جدید انٹرنیشنل معیار کی ٹریننگ سہولتوں سے آراستہ ہوں گے، جس سے قومی کرکٹرز کی تربیت، فٹنس اور تیاری کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Related posts

امارات میں اثاثے منجمد، اداکار ستیش سنپال کیخلاف بھارت میں 9 مقدمات درج

چارسدہ اڈے کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

یمنی بندرگاہ کے قریب بھارتی کارگو جہاز پر حملہ