34 سالہ یو ایف سی فائٹر ایلن ناسیمنٹو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

برازیل سے تعلق رکھنے والے یو ایف سی کے فلائی ویٹ فائٹر ایلن ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب چل بسے۔

الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یو ایف سی) کے مطابق ایلن کو 3 اگست کی صبح گھر میں بے ہوش حالت میں پایا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طبی عملے نے ایلن کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ان کی موت نیند کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی۔

ایلن ناسیمنٹو نے اپنی آخری فائٹ جون میں لڑی تھی جہاں انہیں مچ راپوسو کے خلاف شکست ہوئی تھی۔

برازیلین فائٹر نے 2018ء میں ڈینا وائٹ کی کانٹینڈر سیریز سے شہرت حاصل کی تھی اور بعد ازاں انہیں اپنے کیریئر میں 2 مرتبہ فائٹ آف دی نائٹ کا اعزاز بھی مل چکا تھا۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کا اس ہفتے دورہ سعودی عرب متوقع

امریکا کی ثالثی میں لبنان اسرائیل مذاکرات کا ساتواں دور روم میں شروع

دورہ سری لنکا، پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی