کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے واحد میڈل جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرہ وطن واپس پہنچ گئیں

— جنگ فوٹو

کامن ویلتھ گیمز گلاسگو میں پاکستان کے لیے واحد میڈل جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرہ وطن واپس پہنچ گئیں۔

وطن واپسی پر میڈلسٹ باکسر کا لاہور ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

وہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر ہیں۔

فاطمہ زہرہ کو 60 کے جی کیٹیگری کے سیمی فائنل میں کینیڈین باکسر سے شکست ہوئی تھی۔

Related posts

حضرت امام حسینؓ اور انکے جاں نثاروں کے چہلم پر ملک بھر میں جلوس

فرینڈز آف کراچی کی محرم کے سلسلے میں دعوتِ حلیم، 2 ہزار افراد کی شرکت

دوسرے ٹیسٹ میں محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتا دی