قید آنگ سان سوچی کی ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے نمائندے سے ملاقات

—تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

میانمار کی زیرِ حراست رہنما آنگ سان سوچی کی ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے نمائندے سے ملاقات ہوئی ہے۔

میانمار حکومت کی ترجمان کے مطابق آنگ سان سوچی نے آج دارالحکومت نیپیداو میں میانمار کے لیے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے مقامی نمائندے سے ملاقات کی۔

حکومتی ترجمان کی جانب سے ملاقات کی 4 تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، تاہم ریڈ کراس نے اس ملاقات کی رپورٹ پر ردِعمل سے گریز کیا ہے۔

نوبیل امن انعام یافتہ آنگ سان سوچی فروری 2021ء سے حراست میں ہیں۔

اس دوران کسی غیر ملکی رہنما یا نمائندے نے عوامی طور پر ان سے ملاقات نہیں کی۔

آنگ سان سوچی کو متعدد الزامات میں سزا سنائے جانے کے بعد 27 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

Related posts

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم لوزان ڈائمنڈ لیگ کی جیولن تھرو انٹری لسٹ میں شامل

صبور علی نے رضا علی قتل کیس پر سوال اٹھا دیا

یوم استحصال پر مسلح افواج کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی