چین کا آزاد فلسطینی ریاست کیلئے حمایت کا اعادہ، تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، چینی سفیر

چین نے آزاد فلسطینی ریاست کے لیے حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ فلسطین میں چینی سفیر نے فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں چینی سفیر سُن ژِن کا کہنا تھا کہ چین، فلسطین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط اور نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ناانصافیوں کی شدت کا مشاہدہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ چین فلسطین میں انسانی امداد اور ترقیاتی معاونت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، رواں سال چین اور فلسطین کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کے قیام کی تیسری سالگرہ بھی ہے۔

Related posts

یورپ بھر میں مقیم پاکستانی نژاد صحافیوں کی لندن میں جرنلسٹس کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت

بیرسٹر عقیل نے نئے صوبوں کی حمایت کیساتھ ساتھ بیوروکریسی کے احتساب کا مطالبہ کردیا

ٹرمپ نے بات چیت پر رضامند نہ ہونے پر ایران کو ہدف تنقید بنالیا