پینٹاگون کا لاک ہیڈ مارٹن اور نارتھروپ گرومن سے میزائل دفاعی نظام کی پیداوار بڑھانے کا معاہدہ

فوٹو: رائٹرز 

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے دفاعی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور نارتھروپ گرومن کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدہ طے کر لیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں میزائلوں کو روکنے والے دفاعی نظام کے اہم اجزاء کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق پنٹاگون نے معاہدے کی مالی مالیت ظاہر نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور یوکرین کی جنگوں کے باعث امریکی فوج کے اسلحہ اور میزائلوں کے ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کے پیش نظر دفاعی پیداوار میں اضافے کے لیے یہ معاہدہ کیا گیا ہے۔

یہ معاہدہ گزشتہ ہفتے امریکی فوج کی جانب سے لاک ہیڈ مارٹن کو 58.6 ارب ڈالر تک مالیت کے پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل تیار کرنے کے بڑے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔

Related posts

بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن کو خونی اور قاتل انتخابات قرار دیدیا

وندے ماترم میں رکاوٹ ڈالنے پر 3 سال قید کی سزا ہوگی، بل منظور

مینار پاکستان پر جلسہ، پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے گئے