افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے: پی ایم ڈی سی

—فائل فوٹو

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے افغانستان میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے، افغانستان کے میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن حاصل نہیں کر سکیں گے۔

ایڈوائزری کے مطابق افغان میڈیکل ادارے ایجوکیشن کمیشن آف فارن میڈیکل گریجویٹس کی تسلیم شدہ فہرست میں شامل نہیں، افغانستان سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستانی نیشنل رجسٹریشن امتحان میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے اداروں میں داخلہ لینے سے قبل طلبہ ای سی ایف ایم جی کی منظوری لازمی چیک کریں۔

Related posts

پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ میں پیش رفت متوقع ہے، وزارت تجارت

بھارتی عدالت نے برج بھوشن کو بری کر دیا

نصرت فتح علی خان کے نام پر موسیقی کے اسکولز، اکیڈمیز اور یونیورسٹی بنائی جائیں: راحت فتح علی خان