سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ پر ڈریپ کا ریپڈ الرٹ

— فائل فوٹو 

ڈریپ نے سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ پر ریپڈ الرٹ جاری کر دیا۔

ڈریپ کے مطابق 9 غیر ملکی ادویات میں مطلوبہ فعال جزو نہیں پایا گیا تھا، متعدد کینسر ادویات ڈریپ سے منظور شدہ ہی نہیں تھیں۔

ڈریپ نے بتایا ہے کہ جعلی اور غیر رجسٹرڈ کینسر کی ادویات بیماری بڑھنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

ڈریپ نے ڈرگ کنٹرول حکام کو جعلی ادویات ضبط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔

ڈریپ نے اسپتالوں، فارمیسیوں اور طبی ماہرین کو مشتبہ ادویات کی فوری رپورٹنگ کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے کینسر کی 9 غیر ملکی ادویات کو جعلی یا غیر رجسٹرڈ قرار دیا تھا۔

Related posts

پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ میں پیش رفت متوقع ہے، وزارت تجارت

بھارتی عدالت نے برج بھوشن کو بری کر دیا

نصرت فتح علی خان کے نام پر موسیقی کے اسکولز، اکیڈمیز اور یونیورسٹی بنائی جائیں: راحت فتح علی خان