Home اہم خبریںن لیگ نے 23 نشستوں پر جیت سے آزاد کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کر لی: رانا ثناء اللّٰہ

ن لیگ نے 23 نشستوں پر جیت سے آزاد کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کر لی: رانا ثناء اللّٰہ

by 93 News
0 comments
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو 

وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 23 نشستیں جیت کر حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کر لی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عوام نے نواز شریف کے وژن پر اعتماد کا اظہار کیا، آزاد کشمیر میں جمہوری مینڈیٹ کی بنیاد پر حکومت قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا جس میں 20 نشستوں پر پولنگ ہوئی جبکہ ایل اے 27 میں خراب موسم کے باعث انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

رانا ثناء نے بتایا کہ مظفرآباد کی 9 میں سے 7 نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہوا جن میں سے 4 نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب رہی، مجموعی طور پر مسلم لیگ ن نے 13 نشستیں حاصل کیں جبکہ دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی 3 نشستیں جیت سکی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 12 مہاجر نشستوں میں سے 10 پر بھی مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے اور عوام کو پورا دن آزادانہ حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملا، 10 تاریخ کو پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ شروع ہوتے ہی پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا تھا، اس سے پہلے بھی 13 حلقوں میں دھاندلی کا دعویٰ کیا گیا، پھر یہ تعداد 4 اور بعد ازاں صرف 2 نشستوں تک محدود ہو گئی، مسلم لیگ ن نے پولنگ اسٹیشنز کا فرانزک آڈٹ کروانے کی بھی پیشکش کی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر مظفر آباد میں احتجاج کرتے رہے جس کے دوران 1 شخص جاں بحق ہوا اور شہر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کا پروپیگنڈا کیا گیا جبکہ چوہدری لطیف اکبر کے حلقے کو متاثر کرنے کے لیے بھی بھرپور کوششیں کی گئیں اور سندھ پولیس کی ڈیوٹی لگوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی نئی حکومت عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00