ملک میں سونے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

—فائل فوٹو

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوا ہے۔

آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالرز کے اضافے سے 4060 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

Related posts

میری معلومات کے مطابق میر رضا نے خودکشی نہیں کی: گورنر سندھ نہال ہاشمی

52 سال بعد خاندان میں بیٹی کی پیدائش، خوشی کی لہر دوڑ گئی

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، امریکی کرکٹر پر 8 سال کی پابندی عائد