ن لیگی حکومت پاکستان میں ترقی و استحکام کی ضامن ہے: شیخ قیصر محمود

—تصویر بشکریہ رپورٹر

قائدِ مسلم لیگ میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما، و سابق جنرل سیکرٹری ن لیگ اوورسیز شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں ترقی، معاشی استحکام اور عوامی خوش حالی کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نکالنے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے دی جائے۔

 وہ معروف سماجی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین کے جاپان کے لیے ایڈوائزر اسد نواز خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان، ملک کاشف اعوان، ملک علی اعوان، سکندر پسیا، امجد پسیا، چوہدری ظفر، شاہد علی سمیت جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی متعدد سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ قیصر محمود نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور مسلم لیگ ن کی قیادت ہمیشہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کو ترجیح دیتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی جس اتحاد، محبت اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کرتی ہے، وہ پوری دنیا میں ایک مثال ہے، یہاں لوگ ایک دوسرے کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے اسد نواز خان کی میزبانی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقریبات ناصرف کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں بلکہ باہمی روابط کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔

 تقریب کے اختتام پر میزبان اسد نواز اور شرکاء نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related posts

شگفتہ اعجاز کس سے متاثر ہو کر یوٹیوبر بنیں؟

ویپنگ سے مستقبل میں کینسر کی شرح کم ہو سکتی ہے: تحقیق

میر رضا علی قتل کیس میں پیشرفت، مقروض ہونے کا انکشاف