1ہفتے میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ

— فائل فوٹو 

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا نے ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ صحت کے مطابق ایک ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز کی تعداد 250 ہو گئی لیکن ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق پشاور ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں رواں سال ڈینگی کے 134 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ صوبے کے اضلاع میں گھروں، پانی کے کنٹینرز اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا گیا اور 1 ہزار 488 مقامات پر پانی میں پایا گیا ڈینگی کا لاروا تلف کر دیا گیا۔

Related posts

ن لیگی حکومت پاکستان میں ترقی و استحکام کی ضامن ہے: شیخ قیصر محمود

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

مواقع نہ ملنے پر ہماچل پردیش واپس جانے کا فیصلہ کر لیا تھا: یامی گوتم