وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 6 روز تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
محکمۂ تعلیم سندھ کی جانب سے چند روز قبل نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے کھل جائیں گے اور تدریسی عمل ہفتے میں 6 روز تک جاری رہے گا۔
تاہم اب وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر محکمۂ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کی وضاحت کی ہے۔
سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمۂ اسکول ایجوکیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اسکول یکم اگست 2026 سے ہفتے میں 6 دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ نجی تعلیمی اداروں پر سرکاری اسکولوں کے ہفتہ وار اوقات کار کا اطلاق لازمی نہیں ہوگا، وہ اپنی پالیسی کے مطابق اوقات کار طے کریں گے۔