یونان میں آگ بجھانے کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے ایک شخص کا تعلق یونان اور دوسرے کا ڈنمارک سے ہے۔
حادثہ ایتھنز کے مغرب میں جنگلاتی آگ بجھاتے ہوئے پیش آیا۔
حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر عملے کے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے، تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔