امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ڈالر سے زائد فی بیرل گر گئی ہیں۔
اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر کمی کے بعد 83.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 4.01 ڈالر سستا ہوکر 80.66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔