ویسٹ انڈیز نے پہلے دن پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 239 رنز بنالیے

تصویر بشکریہ کرک انفو

پورٹ آف اسپین میں جاری ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 5 وکٹ پر 239 رنز بنالیے۔

جسٹن گریوز 64 اور روسٹن چیس 36 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ برینڈن کنگ نے 46 رنز بنائے۔

پاکستان کے محمد علی کی دو، عبید شاہ، علی عثمان اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ کی۔

پہلے دن بارش اور خراب روشنی کے باعث کھیل متاثر ہونے سے 74 اوورز کا کھیل ہوسکا۔

Related posts

تالاب میں جمع برساتی پانی میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

تسلیم کرلیں پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر حکومت بلاول بھٹو کے خلاف دھاندلی کر رہی ہے، مریم اورنگزیب