صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا یہودی عوام کیساتھ کھڑا رہے گا: روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا یہودی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ایک کانفرنس سے خطاب میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی نافذ کردہ نئی ویزا پالیسی یہودی برادری کے خلاف نفرت کو ہوا دینے والے غیر ملکی افراد کو امریکا آنے سے روکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو بھی جواب دہ ٹھہرایا جا رہا ہے جو ایران اور سارہ کے قاتل جیسے شدت پسندانہ نظریات جیسا اسرائیل مخالف بیانیہ اپناتے ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ تاہم ان مشکلات کے ساتھ ہم ایسے مشرقِ وسطیٰ کے لیے بھی پُرامید ہیں جہاں ابراہیمی معاہدے غالب ہوں گے۔

Related posts

سوات کے علاقے کبل میں دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید، 10 زخمی

ایران کے ساتھ مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

آزاد کشمیر الیکشن: پیپلز پارٹی کو نتائج مسترد کرکے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے: راجا پرویز اشرف