سارہ خان کے برائیڈل میک اوور پر مداحوں کی تنقید

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ سارہ خان کا برائیڈل میک اوور تنقید کی زد میں آگیا۔

سارہ خان متعدد کامیاب ڈراموں میں بہترین اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی بڑی تعداد میں مداح رکھتی ہیں اور انسٹاگرام پر انہیں 12.7 ملین افراد فالو کرتے ہیں، وہ گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی شدہ ہیں اور دونوں اپنی دو بیٹیوں، عالیانہ اور رانیہ کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

حال ہی میں سارہ خان نے ایک سیلون کے فوٹو شوٹ کے لیے دلہن کا روپ دھارا، انہوں نے گہرے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ ساتھ میں خوبصورت زیورات بھی پہنے۔

تاہم سارہ خان کا برائیڈل میک اوور سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔

 صارفین کے مطابق میک اپ میں ان کی قدرتی رنگت کے بجائے آئیوری بیس استعمال کیا گیا، جبکہ چمک دمک والے میک اپ نے ان کی شکل کو غیر فطری اور حد سے زیادہ نمایاں کردیا۔

سارہ خان کے برائیڈل لُک پر مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھاری میک اپ نے ان کی قدرتی خوبصورتی کو متاثر کیا۔

 ایک صارف نے لکھا کہ وہ ’گولا گنڈا‘ جیسی لگ رہی ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ سارہ خان کو ضرورت سے زیادہ میک اپ کر کے عمر رسیدہ دکھایا گیا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ میک اپ نے سارہ کی قدرتی خوبصورتی برباد کردی، جبکہ ایک اور نے لکھا کہ بھاری میک اپ اور چمکدار بلش کے باعث سارہ خان کے چہرے کے خدوخال ہی تبدیل ہوگئے ہیں۔

کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سارہ خان اس انداز میں اچھی نہیں لگ رہیں، جبکہ بعض نے انہیں ’آنٹی‘ بھی قرار دیا۔

مداحوں کی ایک بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ سارہ خان قدرتی طور پر خوبصورت اداکارہ ہیں اور اس طرح کا بھاری میک اپ ان کی قدرتی خوبصورتی کو چھپا دیتا ہے۔

Related posts

شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے

مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ نے سوشل میڈیا پر سخت پیغام جاری کردیا

62 ہائی رسک یوسیز میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی