روس کے دارالحکومت ماسکو میں دھماکا، 3 افراد ہلاک اور 21 زخمی

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

روس کے دارالحکومت ماسکو میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون دھماکا خیز مواد کیفے لائی تھی، جہاں گارڈ نے اسے روکنے کی کوشش کی تو دھماکا ہوگیا۔ 

روسی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد کیفے لانے والی خاتون کی شناخت سامنے نہیں آئی۔

ہلاک افراد میں دھماکا خیز مواد لانے والی نامعلوم خاتون، سیکیورٹی گارڈ اور کیفے میں موجود ایک شخص مارے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کیفے میں ظہرانے کی تقریب جاری تھی۔

Related posts

ٹرمپ ایران کے خلاف وہ کارروائی کرنے کو تیار ہیں جو دیگر انتظامیہ نے نہیں کی، مارکو روبیو

انتظامی بنیاد پر نئے صوبوں کی بات ہوگی تو پورے ملک کے لیے ہوگی، مصطفیٰ کمال

میرے خط پر ایکشن کمیٹی کا جواب موصول ہو گیا، بلاول بھٹو