نجی انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے عمارت کے اندر راستہ بتانے والی ایپ تیار کرلی

فائل فوٹو 

کراچی کے نجی انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے عمارت کے اندر راستہ بتانے والی ایپ تیار کرلی، آگمینٹڈ ریئلیٹی پر مبنی ایپ عمارت کے اندر متعلقہ دفتر یا کمرے تک پہنچانے میں رہنمائی کرتی ہے۔

 یہ ایپ انٹرنیٹ یا جی پی ایس کے بغیر صارف کو مرحلہ وار مطلوبہ دفتر یا کمرے تک پہنچاتی ہے، جبکہ غلط سمت اختیار کرنے پر فوری نیا راستہ بھی تجویز کرتی ہے۔

نجی انسٹیٹیوٹ میں سالانہ ٹیکنالوجی ایونٹ "ٹیک نوا” منعقد کیا گیا، جہاں 35 سے زائد جامعات کے طلبہ نے 45 سے زیادہ جدید منصوبے نمائش کے لیے رکھے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ایپ کو جامعات کے ساتھ ساتھ اسپتالوں، شاپنگ مالز اور سرکاری دفاتر میں بھی استعمال کے قابل بنایا جائے گا، تاکہ عمارتوں کے اندر نیویگیشن مزید آسان، تیز اور مؤثر ہو سکے۔

Related posts

اتفاق ہے نقوی صاحب پارلیمنٹ و کابینہ اجلاس کبھی کبھار اٹینڈ کرتے ہیں، خواجہ آصف

عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملہ، انجن روم کو نقصان کی اطلاعات

مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے، میں دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا: یونس خان