پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار

پاکستان کے دو مزید کرکٹرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں معاہدے کر لیے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

پاکستان کے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کا جافنا کنگز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہیں افغانستان کے ابراہیم زدران کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آل راؤنڈر افتخار احمد دمبولا سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں افغان فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ادھر کینڈی رائلز نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے ہیں۔

ایل پی ایل انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

ساحل پر سیوریج پھینکنے کا الزام، سدرن واٹر کو 7 ملین پاؤنڈ سے زائد کا جرمانہ

جعلی اسلحہ لائسنس گھر میں تیار، اسیکنڈل سامنے آگیا

حماس کی غیر مسلح ہونے پر آمادگی کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی حملے، 2 فلسطینی شہید