حوثیوں کی آبنائے باب المندب سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کی تردید

—فائل فوٹو

حوثیوں کے زیرِ انتظام ہیومینیٹیرین آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر (ایچ او سی سی) نے آبنائے باب المندب سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر فیس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

حوثی حکام کے مطابق اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس اہم آبی گزرگاہ سے جہازوں کی آمد و رفت بدستور بلا معاوضہ جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ محفوظ گزرگاہ کی سہولت رضاکارانہ اور مفت ہے، جبکہ باب المندب سے گزرنے کے عوض رقم طلب کرنے والا کوئی بھی فرد یا ادارہ یمن یا ایچ او سی سی کی نمائندگی نہیں کرتا۔

حوثیوں نے شپنگ کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مجاز افراد یا اداروں کو کوئی ادائیگی یا معلومات فراہم نہ کریں۔

چند روز قبل غیر ملکی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ حوثی باب المندب سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔

Related posts

عاصم خان، نور زمان، حمزہ خان اور ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

رشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران گر کر شدید زخمی ہوگئیں

جی میل پر’’ اے آئی‘‘ فیچر متعارف