ٹائیگر شروف کی فلموں کے بعد فٹبال کی دنیا میں انٹری کی تیاری

—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اپنی دیرینہ فٹبال کی دلچسپی کو عملی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے، انہیں ڈورنڈ کپ کے لیے ممبئی ایف سی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ اس تاریخی ٹورنامنٹ میں پروفیشنل فٹبال میں ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر شروف اس وقت ٹیم کے ساتھ باقاعدہ ٹریننگ کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ وہ گروپ مرحلے کے ایک میچ کے لیے شیلانگ میں ٹیم کے ہمراہ سفر کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹائیگر کا نام اسکواڈ میں رجسٹرڈ ہے اور تمام انتظامات مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ٹائیگر جیسی معروف شخصیت کے ساتھ سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج ہے، خاص طور پر دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں، جہاں مداحوں کا ہجوم صورتِ حال کو پیچیدہ بنا سکتا ہے، اگر تمام انتظامات منصوبے کے مطابق مکمل ہو گئے تو ٹائیگر شروف گروپ مرحلے کے ایک میچ میں ٹیم کے ساتھ ضرور سفر کریں گے۔

ٹائیگر شروف 2024ء میں ممبئی ایف سی کے قیام سے ہی کلب کے ساتھ وابستہ ہیں اور ممبئی ڈسٹرکٹ لیگ میں بھی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں، ٹائیگر شروف کے پاس کھیل کی اچھی تکنیکی سمجھ موجود ہے، وہ ون آن ون ڈربلنگ اور سلائیڈ ٹیکلنگ میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

ممبئی ایف سی اپنے تمام گروپ میچز شیلانگ کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گی، اگر تمام انتظامات مکمل ہو گئے تو ٹائیگر شروف میچز میں سے کسی ایک میں اپنے پروفیشنل فٹبال کیریئر کا آغاز کر سکتے ہیں۔

Related posts

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

محمد احمد کا مشہور اداکار کی جانب سے تضحیک آمیز رویے کا انکشاف

وبائی امراض کی امدادی ادویات اور کٹس کیلئے ایک بھی ویئر ہاؤس نہیں: وزارتِ صحت