پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے جے یو آئی سے رابطہ

—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کے لیے جے یو آئی ف سے رابطہ کر لیا اور مشترکہ احتجاج کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان شوکت یوسفزئی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے قائدین سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف مؤثر تحریک چلانے پر دونوں جماعتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور متعدد معاملات پر متفق ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف نے فی الحال مشترکہ احتجاج کی حمایت نہیں کی اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ احتجاج سے قبل مکمل اعتماد بحال ہونا چاہیے۔

Related posts

چین کی فلپائن کے قریب متنازع اسکاربرو شول کے اطراف جنگی مشقیں

کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

ٹائیگر شروف کی فلموں کے بعد فٹبال کی دنیا میں انٹری کی تیاری