ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ

ملک میں کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4700 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 29 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 47 ڈالر اضافے سے 4  ہزار 68 ڈالر فی اونس ہے۔ 

Related posts

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان پہلی اننگز میں 282 پر آل آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو 29 رنز کی برتری

حمزہ سہیل کے نئے انداز نے سلمان خان کے دبنگ کردار کی یاد تازہ کر دی