روسی فضائی حملوں میں کیف میں 9 افراد ہلاک، 23 زخمی

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر آج (ہفتے کی) صبح میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔

یوکرینی ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمیوں میں 2 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

حملے کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حالیہ مہینوں میں روس نے کیف پر میزائل حملوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ یوکرین فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں سے جدید دفاعی نظام کی فراہمی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بنانے کی ٹیکنالوجی دینے سے متعلق بات چیت جاری ہے تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

Related posts

برطانیہ میں 2300 تک بڑھتی سمندری سطح 1.7ملین لوگوں کے گھر ڈبو سکتی ہے، سائنسدان

زہریلا مشروب پینے سے 1 شخص جاں بحق

ہم صرف جیتنا چاہتے ہیں، ایران پر بہت سخت حملے جاری رکھیں گے: ٹرمپ