Home اہم خبریںبرطانیہ بھر کی مساجد پر ایک برس کے دوران 70 حملے، نفرت انگیز واقعات ریکارڈ

برطانیہ بھر کی مساجد پر ایک برس کے دوران 70 حملے، نفرت انگیز واقعات ریکارڈ

by 93 News
0 comments

لندن: برطانیہ بھر کی مساجد پر گزشتہ ایک برس کے دوران 70 حملے یا نفرت انگیز واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

ان واقعات میں اکتوبر میں ایسٹ سسیکس کے علاقے پیس ہیون کی مسجد میں آتش زنی، رمضان المبارک کے دوران برسٹل کی ایک مسجد کے باہر نمازِ جمعہ کے موقع پر سور کا گوشت رکھنے، توڑ پھوڑ، دھمکیاں اور خوف و ہراس پھیلانے کے متعدد واقعات شامل ہیں جبکہ دوسری جانب مساجد کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سیکیورٹی فنڈ کے حصول کے لیے مہینوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ انکشاف مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات کا ریکارڈ رکھنے والی تنظیم برٹش مسلم ٹرسٹ نے کیا ہے۔ ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹو عقیلہ احمد کے مطابق درخواستوں کا بیک لاگ فنڈز کی فراہمی میں تاخیر کا باعث بن رہا ہے، فنڈز کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کے لیے تجویز زیر غور ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 40 ملین پاؤنڈ کا یہ فنڈ ہوم آفس کے بجائے مقامی انتظامیہ، ممکنہ طور پر میئرز کے دفاتر کے ذریعے تقسیم کیا جائے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ برطانیہ میں مسلمان مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز جرائم کی تشویشناک سطح کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ وہ ناصرف محفوظ ہوں بلکہ خود کو محفوظ بھی محسوس کریں۔

ترجمان کے مطابق تمام موصولہ درخواستوں پر جلد از جلد کارروائی یقینی بنانے کے لیے بھی کام جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00