فہد شیخ کی معذرت پر انہیں معاف کر دینا چاہیے، انکے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے: بشریٰ انصاری

— فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے محمد احمد اور فہد شیخ کے حالیہ تنازع پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فہد شیخ نے معافی مانگ لی ہے تو اسے معاف کر دینا چاہیے، اس پر پابندیاں عائد کرنا مناسب نہیں۔

فہد شیخ اور محمد احمد پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن اداکار ہیں، جو اپنی عمدہ اداکاری کی بدولت شہرت رکھتے ہیں، تاہم ان دنوں دونوں ایک آن لائن تنازع کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب محمد احمد نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک جونیئر اداکار کی جانب سے بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں جونیئر اداکار کی شناخت فہد شیخ کے طور پر ہوئی۔

یہ معاملہ الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں شوبز شخصیات بھی اپنی آراء کا اظہار کر رہی ہیں، وہیں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ جب فنکار ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو شوٹنگ کے دوران خوش گوار ماحول ہوتا ہے، جہاں سب ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں۔

ان کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو محمد احمد نے بھی اُس وقت اسے نظر انداز کر دیا تھا، تاہم ممکن ہے بعد میں انہیں محسوس ہوا ہو کہ معاملہ حد سے بڑھ گیا ہے۔

بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ فہد شیخ کی جانب سے معذرت کے بعد انہیں معاف کر دینا چاہیے اور ان پر پابندی لگانے جیسے مطالبات مناسب نہیں، کیونکہ فہد نے نہ تو محمد احمد کو کمرہ چھوڑنے کا کہا اور نہ ہی نشست سے اٹھنے کا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے تجربے میں جونیئر فنکار ہمیشہ میرے ساتھ احترام سے پیش آئے ہیں، بعض اوقات زبان پھسل جاتی ہے، ایسے میں معذرت قبول کر لینی چاہیے اور کسی ایک غلطی کی بنیاد پر کسی کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے، کیونکہ یہ کوئی ایسا جرم نہیں جس میں کسی کی جان گئی ہو۔

Related posts

گوہر رشید کی عورت مارچ کے بعض پوسٹرز پر تنقید

دوپہر کے کھانے کے بجائے صرف سلاد کھانے کے صحت پر حیران کن فوائد

اے آئی ٹول ’’جیمینائی‘‘ اب صارفین کی ای میل اور دستاویزات پڑھ سکے گا