آج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 1703 پوائنٹس گرگیا

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100  انڈیکس میں 1703 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار 429 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

حصص بازار میں آج 69 کروڑ کے سودے ہوئے جن کی مالیت 25 ارب روپے رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 165 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 625 ارب روپے ہوگئی۔

Related posts

دیوآنند کے بیٹے سنیل آنند برطانیہ میں چل بسے

خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی ولادت

5 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں