مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں نمایاں اضافہ

—فائل فوٹو

وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 9.66 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارۂ شماریات کے مطابق 1 ہفتے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل 15.87 فیصد اور پیٹرول 5.23 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر 39.92 فیصد اور انڈے 7.31 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 0.91 فیصد اور آلو کی قیمت میں 3.70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارۂ شماریات کے مطابق لہسن، بیف اور دیگر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب اس 1 ہفتے کے دوران چکن 4.66 فیصد اور کیلے 1.72 فیصد سستے ہوئے، جبکہ چینی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا

معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کا کراچی میں انتقال، تدفین کل ہوگی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق