بچوں کی پیدائش کے دوران آپریشن سے خواتین کی شرحِ اموات بڑھی ہے: وزیرِ صحت سندھ

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو— فائل فوٹو

سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دوران آپریشن سے خواتین کی شرحِ اموات بڑھی ہے۔

کراچی میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ’ماں رہے سلامت‘ کے عنوان سے فیملی پلاننگ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔

فیملی پلاننگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ ملک میں سب سے آگے ہے، ہم نے ماں اور بچے کی صحت کے لیے بہت سے قوانین بنائے ہیں۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ آپریشن سے بچوں کی پیدائش سے خواتین کی شرحِ اموات بڑھی ہے، ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد آپ کو اس کے نتائج نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں زچگی میں ماں کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے، تیسرے حمل پر تیسرا سیزیرین ہونے والا ہو تو ٹیوبل لیگیشن ہونا چاہیے، یہ خاتون کا حق ہے تیسری سیزیرین پر کہہ سکے کہ ٹیوبل لیگیشن ہوناچا ہیے۔

غذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ماؤں کو بچائیں تو تیسرے سیزیرین پر ٹیوبل لیگیشن لازمی ہو، میں نے دبے الفاظ میں کہا ہے کہ تیسری سیزیرین کا موقع آئے تو ٹیوبل لیگیشن کردینی چاہیے، میں اس کے لیے قانون سازی کو آگے بڑھا رہی ہوں۔

Related posts

علم کی رفتار اور مصنوعی ذہانت کا ظہور

لندن میں جرائم کی شرح میں کمی، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ماہانہ 1 ہزار مشتبہ افراد گرفتار

الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری