میگن مورونی نے طبیعت خراب ہونے پر کنسرٹ وقت سے پہلے ختم کر دیا، روتی ہوئی اسٹیج سے اتر گئیں

میگن مورونی— تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی گلوکارہ میگن مورونی پرفارمنس کے دوران اچانک روتی ہوئی اسٹیج چھوڑ کر چلی گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ میگن مورونی کا کنسرٹ بعد ازاں منسوخ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی رات امریکی شہر ڈینور میں میگن مورونی کی طبیعت پرفارمنس کے دوران خراب ہو گئی جس کی وجہ سے وہ اسٹیج چھوڑ کر چلی گئیں۔

بعد ازاں گلوکارہ نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا، میں زیادہ بیمار تھی، مجھے لگا تھا کہ میں صحت یاب ہو جاؤں گی لیکن 2 گانوں کے بعد مجھ سے یہ شو کرنا ممکن نہیں رہا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میگن بیماری کی وجہ سے آج شام اپنی پرفارمنس جاری رکھنے سے قاصر ہیں اور ہمیں اس وقت ہی شو ختم کرنا پڑ رہا ہے۔

Related posts

کنگنا ’گٹر جنریشن‘ بیان پر ڈٹ گئیں، وارننگ بھی دے دی

ٹی بی کوویڈ سے زیادہ خطرناک، اب وقت اسے کنٹرول کرنے کا نہیں ختم کرنے کا ہے: ماہرین

علم کی رفتار اور مصنوعی ذہانت کا ظہور