موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں، خواجہ آصف

فائل فوٹو 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس وقت موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں ہیں، آصف زرداری، شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور سسٹم کے دیگر پانچ، چھ لوگ مل کر بیٹھیں اور دیکھیں کہ کیا کرنا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا اس کی مکمل توثیق کرتا ہوں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیانات میں فرق ہے۔ وزیر داخلہ کے بیان کا ایک سیاسی پہلو بھی ہے، موجودہ حالات میں ہائبرڈ نظام کی کامیابی میں ہی ہماری نجات ہے، محسن نقوی تین ساڑھے تین سال سے اس سسٹم سے وابستہ ہیں، مختلف ادوار میں حکومتوں میں رہا ہوں میں مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کیا نواز شریف نے 2013 سے 2016 تک ڈیلیور نہیں کیا؟  کیا نواز شریف نے 1991 سے 1993 تک ڈیلیور نہیں کیا؟ میں اداروں کو نہیں اشخاص کو الزام ضرور دوں گا وہ چاہے سیاسی ہوں یا اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے ہوں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  میں نہیں سمجھتا کہ یہ سسٹم کے جانے کی کوئی نشانیاں ہیں، پیپلز پارٹی اور ہمارے درمیان دراڑیں موجود ہیں۔

Related posts

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا

معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کا کراچی میں انتقال، تدفین کل ہوگی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق