بیلجیئم میں جون کے آخر تک یورپ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

— فائل فوٹو

بیلجیئم میں جون کے آخر تک ہیٹ ویو کے دوران یورپ کی کسی بھی جگہ سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

یہ بات EuroMOMO کے اعداد و شمار کی بنیاد پر بیلجیئن میڈیا نے بتائی ہے۔

واضح رہے کہ یورو مومو نیٹ ورک 20 سے زیادہ یورپی ممالک میں شرحِ اموات کا موازنہ کرتا ہے۔

ویب سائٹ سائنسانو (Sciensano) کے مطابق بیلجیئم میں شدید گرمی کی لہر کے دوران معمول کی سطح کے مقابلے میں 2000 سے زائد اضافی اموات ہوئیں، 48 فیصد کی اضافی شرحِ اموات کے ساتھ بیلجیئم، فرانس (+23 فیصد) اور نیدرلینڈز (+13 فیصد) جیسے ممالک کی نسبت زیادہ شدید متاثر ہوا، حالانکہ وہاں بھی درجۂ حرارت اسی قدر زیادہ تھا۔

بائیو اسٹیٹسٹیشن گیرٹ مولنبرگس (لیووین/ہاسلٹ یونیورسٹیاں) کی جانب سے میڈیا میں شائع رپورٹس کے مطابق غریب علاقوں کے لوگ گرمی سے زیادہ متاثر ہوئے۔

Related posts

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا

معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کا کراچی میں انتقال، تدفین کل ہوگی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق