بھارتی فلم ساز نے سلمان سے گلیکسی اپارٹمنٹس میں ملاقات کا حیران کن واقعہ سنا دیا

تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی فلم ساز و پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے حال ہی میں اداکار سلمان خان سے گلیکسی اپارٹمنٹس میں ہونے والی ایک ملاقات کا حیران کن واقعہ سنایا۔

کامیڈین و مزاح نگار سائرس بروچا سے گفتگو میں شیلندر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بار سلمان خان کو غیر قانونی ہیئر ٹریٹمنٹ کرواتے ہوئے دیکھا جبکہ اس دوران وہ آرام سے بریانی کھاتے رہے اور آئینے میں خود کو دیکھ رہے تھے۔ 

شیلندر کے مطابق اس غیر معمولی لمحے نے انہیں یہ احساس دلایا کہ سلمان خان بطور بالی ووڈ سپر اسٹار اپنی شخصیت اور ظاہری تاثر کو برقرار رکھنے کے لیے کس حد تک جانے کے لیے تیار تھے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ان دنوں ان کے گلیکسی اپارٹمنٹس ہر پیر کی رات پارٹی ہوا کرتی تھی۔ سلمان ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھے کھانا کھا رہے تھے اور آئینے میں خود کو دیکھ رہے تھے۔

اس دوران اچانک ایک عجیب سا شخص اندر آیا اس نے دستانے پہنے اور ایک سرنج سے سلمان کے سر میں انجیکشن لگانے لگا۔ سلمان نے اس دوران صرف اتنا کہا اسٹار بننے کی ایک قیمت چکانی پڑتی ہے۔

شیلندر نے اعتراف کیا کہ اس وقت انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ علاج بھارت میں غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔ بعد میں انہیں پتا چلا کہ سلمان دراصل پلیٹلیٹ رچ پلازما تھراپی کروا رہے تھے۔ 

اس شخص نے سلمان کے اپنے خون سے تیار کردہ پلازما کو ان کے سر میں انجیکٹ کیا۔ یہ علاج سال میں تقریباً چار مرتبہ کروانا پڑتا تھا۔

حال ہی میں سلمان نے اپنے گنج پن کی جھلک دکھا کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔ انھوں نے انسٹاگرام پر اپنی جم سیشن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنی فٹ اور مضبوط جسمانی ساخت دکھاتے ہوئے نظر آئے۔

Related posts

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا

معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کا کراچی میں انتقال، تدفین کل ہوگی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق