چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال نے کہا ہے کہ ہم سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی کی کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات، پاکستان اور ناروے کے درمیان باہمی تعلقات میں پل کا کردار ادا کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام سفیر پاکستان ناروے محترمہ سعدیہ الطاف قاضی کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں چوہدری قمر اقبال نے سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی کو اپنے یونین کے عہدے داران اور دوستوں کے ہمراہ گلدستہ پیش کر کے ویلکم کیا۔
تقریب سے چوہدری قمر اقبال اور سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے خطاب کیا۔
چوہدری قمر اقبال نے اپنے خطاب میں سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی کی کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شیلڈ سے نوازا۔
سعدیہ الطاف قاضی نے اپنے خطاب میں چیئرمین چوہدری قمر اقبال اور اوورسیز نارویجن پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے لیے میری خدمات کچھ بھی نہیں میں اپنی ڈیوٹی کرنے آئی ہوں اور کمیونٹی کی خدمت کو میں اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہوں مجھے اپنی ڈیوٹی اور کمیونٹی کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے۔