انگلش چینل عبور کرنیکی کوشش، 4 غیر قانونی تارکین وطن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

فائل فوٹو۔

نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کی طر ف سے چھوٹی کشتیوں کو روکنے کا منصوبہ موثر کام کر رہا ہے کے بیان کے بعد انگلش چینل عبور کرنیکی کوشش کرنیوالے چار غیر قانونی تارکین وطن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ادھر دوسری جانب ایک دن میں 750 سے زائد غیر قانونی مہاجرین کی چھوٹی کشتیوں پر برطانیہ آمد نے رواں سال کا نیا بلند ترین ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے چھوٹی کشتیوں کو روکنے کے لیبر حکومت کے منصوبے کے حوالے سے کیے گئے بڑے دعوے کے چند گھنٹے بعد ہی ریکارڈ تعداد میں چھوٹی کشتیاں برطانیہ میں داخل ہوئی ہیں۔

ہوم آفس کے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بدھ کے روز 752 افراد کی آمد ہوئی جو جون میں 710 کی پچھلی بلند ترین سطح کو پیچھے چھوڑ گئی ہے جبکہ ایک المناک سانحہ میں چار افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں جن میں تین خواتین شامل ہیں۔

شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ نے ہلاکتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی چینل کراسنگ انتہائی خطرناک ہیں اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالتی ہے کراسنگ کو مکمل روکنا ہی جانیں بچانے کا واحد ذریعہ ہے۔

اگر لوگ چینل عبور کرنیکی خواہش دل میں رکھتے ہوئے یہ جانتے ہیں کہ انہیں ہوٹلوں میں رکھا جائیگا اور فوائد کا دعویٰ کرنے کا ان کی سنی جائیگی تو وہ خطرات مول لیتے ہیں مگر حوصلہ شکنی کی صورت میں وہ سمندر عبور کرنیکی کوششیں ترک کر دیں گے۔

Related posts

شام کی چائے کیساتھ بسکٹ لینے کے عادی افراد کو ماہرین نے خبردار کر دیا

سال 2025ء میں مصنوعی ذہانت کی کارکردگی

برطانیہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے میں بدستور ناکام، 165 افراد چھوٹی کشتی کے ذریعے پہنچ گئے