جنگ کوک مداحوں کے نامناسب رویے و ذاتی زندگی میں مداخلت سے پریشان

— فائل فوٹو 

جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک مداحوں کے نامناسب رویے اور ذاتی زندگی میں مداخلت سے پریشان ہو گئے۔

جنگ کوک نے حال ہی میں ویورز پر مداحوں سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کچھ مداح میری نجی مصروفیت کے دوران اچانک میرے بالکل قریب آ کر بغیر اجازت چہرے کے سامنے کیمرے لے آتے ہیں، مداحوں کا یہ نامناسب رویہ ایک قسم کی بدتمیزی ہے۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری نجی زندگی کو نجی رہنے دیں۔

کورین گلوکار نے ان مداحوں کی تعریف بھی کی جو ان کے ساتھ تصاویر لینے سے پہلے اجازت طلب کرتے ہیں اور مشہور شخصیات کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہیں۔

ان کے مداحوں کے رویے سے متعلق تبصروں نے سوشل میڈیا پر مداحوں اور مشہور شخصیات کے درمیان ملاقات کے دوران حدود کا احترام کرنے کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Related posts

فرانزک شواہد کی بنیاد پر ثاقب خان قصور وار ثابت ہو چکے: مومنہ اقبال

شام کی چائے کیساتھ بسکٹ لینے کے عادی افراد کو ماہرین نے خبردار کر دیا

سال 2025ء میں مصنوعی ذہانت کی کارکردگی