حکومت روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرِثانی کرے: پاکستان بزنس فورم

— فائل فوٹو

صدر پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان بزنس فورم نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت روزانہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرِثانی کرے۔

پاکستان بزنس فورم کے مطابق اس فارمولے نے بزنس کمیونٹی اور عوام کو جمود کا شکار بنا دیا ہے، اس فارمولے کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بھی من مانی طور پر وصول کی جا رہی ہیں۔

پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز میں پیٹرول کی قیمت میں 24 اور ڈیزل میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، مشکل حالات میں حکومت کا کام ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے نہ کہ تمام بوجھ عوام پر منتقل کرنا۔

وزیرِاعظم کے نام تحریر کردہ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معیشت کو سہارا چاہیے لیکن حکومت کے رویے سے ایسا کچھ نظر نہیں آ رہا، پیٹرولیم لیوی کو 18 فیصد جی ایس ٹی کے مساوی فی لیٹر مقرر کیا جائے۔

پاکستان بزنس فورم نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے فی لیٹر مارجن میں کمی کی جائے۔

Related posts

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا

معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کا کراچی میں انتقال، تدفین کل ہوگی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق