اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

 اجلاس میں شرحِ سود میں اضافے، کمی یا موجودہ سطح پر بر قرار رکھنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

 گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پالیسی اجلاس کے فیصلے سے متعلق پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔

رواں ہفتے جاپان، امریکا اور برطانیہ کے مرکزی بینک بھی مانیٹری پالیسی پر اجلاس کریں گے۔

معاشی ماہرین اور مالیاتی اداروں کے مطابق اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں اپنی بنیادی شرحِ سود 11.5فیصد پر برقرار رکھ سکتا ہے۔

تجزیے کے مطابق مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات نے ملک میں مہنگائی میں بہتری اور شرحِ سود میں کمی کے حق میں بڑھتے ہوئے دلائل کو پسِ منظر میں دھکیل دیا ہے۔

Related posts

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا

معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کا کراچی میں انتقال، تدفین کل ہوگی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق