Home اہم خبریںپاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری

by 93 News
0 comments

وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، احسن اقبال اور وفاقی سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کو آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن، انرجی سیکٹر میں اصلاحات اور پالیسی پر عمل درآمد کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن پاکستان کے توانائی تحفظ کے جامع نظام کا ایک اہم ستون ہے، ریفائنریز درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ماحول دوست ایندھن کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

انہوں نے ہدایت کی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے اصلاحاتی عمل کو تیز کیا جائے، اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے، مارکیٹ ضروریات پوری کرنے کے لیے اصلاحات لائی جائیں، اصلاحات سے شعبہ توانائی میں مسابقت، شفافیت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد اس پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں روڈ شوز منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روڈ شوز ترمیمی پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023ء کی ترویج کے لیے منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے ریفائننگ پالیسی میں ترمیم سے متعلق وزیرِ پیٹرولیم اور ان کی ٹیم کو سراہا اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00