Home اہم خبریںپنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم

پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم

by 93 News
0 comments
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہے۔

مریم نواز نے پنجاب صاف پانی اتھارٹی اجلاس میں پنجاب بھر میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی طرز پر ’پنجاب صاف پانی اتھارٹی‘ کو فعال اور منظم بنایا جائے، سُستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور نگہداشت یقینی بنانے اور حسبِ ضرورت مزید پلانٹس لگانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

دورانِ اجلاس صاف پانی کی فراہمی کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹینسی کی خدمات حاصل کرنے اور جدید ترین جاپانی اور چینی ٹیکنالوجی متعارف کروانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صاف پانی اتھارٹی پنجاب کو ری اسٹرکچر کر کے جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا اور جدید فلٹریشن ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00