نیب کی ریکور کی گئی رقوم کی تقسیم، 12 کروڑ حکومتِ سندھ کے سُپرد

— فائل فوٹو

 قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی میں ریکور کی گئی رقوم کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔

نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب کراچی نے 13 کروڑ 62 لاکھ سے زائد رقوم کے چیکس تقسیم کیے۔

انہوں نے کہا کہ 12 کروڑ 28 لاکھ سے زائد رقم حکومتِ سندھ کے نمائندے کے سُپرد کی گئی، جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد رقم کے چیکس نجی سوسائٹی کے متاثرین کو دیے گئے۔

ترجمان نیب نے کہا کہ سوسائٹی متاثرین کو 23 کروڑ سے زائد رقم پہلے ہی تقسیم کی جا چکی ہے۔

اس موقع پر  ڈی جی نیب کراچی نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم کی بازیابی کے لیے پُرعزم ہے۔

Related posts

شام کی چائے کیساتھ بسکٹ لینے کے عادی افراد کو ماہرین نے خبردار کر دیا

سال 2025ء میں مصنوعی ذہانت کی کارکردگی

برطانیہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے میں بدستور ناکام، 165 افراد چھوٹی کشتی کے ذریعے پہنچ گئے