مقتول بیٹے کا 30 آگست کو نکاح تھا، وہ بہت خوش تھا: والد

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

مقتول میر رضا علی خان کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کا 30 اگست کو نکاح تھا، وہ شادی کے لیے بہت خوش تھا۔

 مقتول کے والد نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میر رضا 28 جولائی کی صبح کسی کام سے گھر سے نکلا تھا۔

والد کے مطابق بیٹے کا نمبر بند جانے پر اسی دن تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن ٹیکسی سروس سے بیٹے کی آخری لوکیشن حاصل کی تھی، لوکیشن والی جگہ پر پہنچے تو اس دوران گلستانِ جوہر کے اہلکار بھی وہاں آئے تھے۔

والد میر رضا علی نے بتایا کہ گلستانِ جوہر پولیس نے بتایا کہ صبح 1 لاش ملی تھی، جو ناقابلِ شناخت تھی لیکن کپڑے میرے بیٹے کے تھے۔

والد نے کہا کہ بیٹے نے ہم سے کبھی کوئی کاروباری پریشانی شیئر نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی میر رضا علی کی لاش گلستانِ جوہر سے ملی تھی۔

Related posts

شام کی چائے کیساتھ بسکٹ لینے کے عادی افراد کو ماہرین نے خبردار کر دیا

سال 2025ء میں مصنوعی ذہانت کی کارکردگی

برطانیہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے میں بدستور ناکام، 165 افراد چھوٹی کشتی کے ذریعے پہنچ گئے