معرکۂ حق میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار کی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر پاکستانی سیریز روکنے کی کوشش

معرکہ حق میں شکست کے بعد مودی سرکار اب تک بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستان سے میدان جنگ میں ناکام ہونے کے بعد مودی سرکار ڈر اور خوف میں مبتلا ہوگئی ہے۔

پچھلے سال جیو نیٹ ورک سمیت 16 پاکستانی چینلز پر پابندی لگائی، اب اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر پاکستانی سیریز روکنے کے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بھارتی عوام کی بڑی تعداد نے اپنی حکومت کے اقدامات پر اسے آئینہ دکھا دیا۔

مئی 2025 کے معرکہ حق میں پاکستان سے عبرت ناک شکست مودی سرکار کو ہضم نہیں ہورہی، بھارت سرکار اب ثقافتی منظر نامے پر نفرت اور تعصب پھیلانے پر اتر آئی ہے۔

ایک سال بعد بھی مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے ختم نہ ہوئے، ایک پاکستانی ڈرامے نے مقبولیت کے ریکارڈ بنائے تو دارالحکومت نئی دلی میں پولیس گردی سے اسکریننگ تک رکوا دی۔

اب اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس کو بھارت سرکار کے تنگ نظری اور انتہا پسندی کے پنجوں نے جکڑ لیا، پاکستانی سیریز روکنے کے احکامات جاری کردیے۔

تاہم بھارتی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ان اقدامات پر اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، اپنی سرکار کو ہی چیلنج دے دیا کہ ہمت ہے تو پابندیوں کے بجائے انٹرٹینمنٹ کے میدان میں مقابلہ کر کے دکھاؤ۔

دوسری جانب پاکستانی آرٹ لورز کا کہنا ہے کہ میرا پیغام ہے محبت جہاں تک پہنچے۔