معروف اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی، پاکستانی ماڈل اور ڈیجیٹل کری ایٹر سلینا سلیم کا ان کے منگیتر ابراہیم شیخ سے نکاح ہو گیا۔
سلینا سلیم اور ابراہیم شیخ کا نکاح ایک سادہ اور پروقار آؤٹ ڈور تقریب میں ہوا۔
تقریب میں قریبی رشتے داروں، دوستوں اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
نکاح کے موقع پر سلینا سلیم نے سفید آرگنزا کا روایتی شرارہ زیب تن کیا، جس پر چاندی کے ستاروں کا نفیس کام کیا گیا تھا، جبکہ سنہری گوٹا کناری سے مزین دوپٹے نے ان کے لباس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔
دوسری جانب ان کے دولہا ابراہیم شیخ نے سفید کرتا، پاجامہ اور کوٹ کا انتخاب کیا۔
تقریب میں اداکار بہروز سبزواری، جاوید شیخ، مومل شیخ، صدف کنول اور شہروز سبزواری سمیت دیگر عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اداکار سلیم شیخ 3 بیٹیوں کے والد ہیں، اس سے قبل ان کی بیٹی نشمیہ کی شادی ہوئی تھی جبکہ اب سلینا بھی ازدواجی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں۔