1
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا کردیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر کم کردی گئی، ڈیزل کی قیمت 5روپے فی لیٹر کم کردی گئی۔
اوگرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیٹرول کی نئی قیمت 314روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 348 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 26 نومبر کے لیے ہوں گی۔